صحت

چترال کی عوام کو صحت سہولت پروگرام کی مناسبت سے ایک اور خوشخبری

پاکستان تحریکِ انصاف یوتھ ونگ اپر چترال کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عجب خان نے ایک چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت سہولت کارڈ اب گائنی وارڈ اور چلڈرن وارڈ "ٹیکو ہسپتال” میں مریضوں کے لئے دستیاب ہونگے ۔ "ٹیکو ہسپتال ” میں آج سے مریضوں کا علاج صحت سہولت پروگرام کے تحت کیا جائیگا۔ 

عجب خان نے مزید کہا اس پروگرام کو چترال کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچانے کے لئے صحت سہولت پروگرام کے ضلعی فیسلیٹیٹر آفیسر معراج الدین شامی اور انکی ٹیم سنجیدگی کیساتھ کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا "ٹیکو ہسپتال ” میں اس سہولت کو فراہم کرنے پر میں معراج الدین اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button