خبریںخواتین کا صفحہسفر کہانیصحت

حسین شاہ کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر ہوڈر واقعہ میں زخمی ھونے والی خاتون روشن بی بی کی عیادت

کراچی (چمرکھن ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ واٹر حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر ہوڈر واقعہ میں زخمی ھونے والی خاتون روشن بی بی کی عیادت کیلئے آغا خان ہاسپٹل کراچی پہنچ گئے۔

معاون خصوصی حسین شاہ نےہوڈر کے ناخوشگوار سانحہ میں زخمی ہونے والی روشن بی بی کی عیادت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی معاون خصوصی نے روشن بی بی کو حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے علاج معالجے کے تمام اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کراوائی، جس پر روشن بی بی اور اس کے خاوند نے حکومت گلگت بلتستان بالخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان اور معاون خصوصی برائے ایریگیشن واٹر مینجمنٹ حسین شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Back to top button