خبریںصحت

کیبنٹ ممبرز چترال نرسز فورم کی ثریا بی بی سے ملاقات، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پشاور (چمرکھن ) چیمبر اسپیکر ہاؤس خیبر پختونخوا میں چیئرپرسن چترال نرسز فورم جفریاد حسین کی سربراہی میں وفد کی نو منتخب ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے چترالی نرسز اور خیبرپختونخوا کے اندر کام کرنے والے تمام نرسز و نرس سٹوڈنٹس کی طرف سے خوشی کا اظہار، نیک خواہشات اور مبارکبادی کا پیغام پہنچایا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی طرف سے قدر دانی کا اظہار کرکے نرسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وفد میں صدر چترال نرسز فورم ناصر علی شاہ، لیگل ایڈوائزر شاہد علی خاں یفتالی، آفس سیکریٹری شائستہ زیب اور کوارڈینیشن سیکٹری شائستہ کنول شامل تھے۔

صدر چترال نرسز فورم ناصر علی شاہ نے فورم کے اغراض و مقاصد کے بارے میں نو منتخب ڈپٹی اسپیکر کو بریفننگ دی اور پورے پاکستان اور کمیونٹی کے اندر نرسز کی شاندار خدمات کے بارے بتایا جس پر نو منتخب ڈپٹی اسپیکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاباش دی اور اپنی طرف سے نرسز کیساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہائی کی۔

Advertisement
Back to top button