اپر چترالخبریں

اپر چترال انتظامیہ کی جانب سے زبح شدہ چکن ترسیل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ۔

اج رات کی تاریکی میں بھاری تعداد میں زبح شدہ چکن لوئر چترال سے اپر چترال ترسیل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے لیویز چیک پوسٹ شچر میں بھاری تعداد میں زبح شدہ چکن تحویل سرکار کرکے مذید قانونی کاروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال کو ہدایت کی ہے تاکہ ائندہ اس طرح کے غیر قانونی کاموں کا سدباب ہوسکے۔
ڈپٹی کمشنر نے چیک پوسٹ کے پوسٹ کمانڈر کو ائندہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر زبح شدہ چکن، مردہ چکن، گڑی سڑی مچھلی اور مضر صحت اشیاء خوردونوش و مشروبات کی ترسیل کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Back to top button