اپر چترالخبریںسماجی

عالمی شجرکاری مہم کے سلسلے بونی میں CHEPS اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شجر کاری مہم کا اغاز۔

چترال ہیریٹیج انوائرمینٹل پروٹیکشن سوسائٹی (CHEPS) کلین اینڈ گرین پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرتی آرہی ہے۔سپ کی یہ جدوجہد نہ صرف چترال تک محدود ہے بلکہ چترال سے باہر پاکستان کے کونے کونے آگاہی پروگرام منعقد کرکے شغور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس سال بھی محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپرچترال کے خصوصی تعاون سے World Plantation week کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے آفس میں ایک مختصر اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔چیرمین چیپس رحمت علی جعفر دوست کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو صنوبر کے پودے پیش کیے گئے اس موقع پر مختصر خطاب میں چیرمین چیپس نے شجر کار کے فوائد اور ماحولیات پر اس کی مثبت اثر کے حوالے گفتگو کی اور درخواست کی کہ ہر بشر ایک شجر کے فلسفے کو اپناکے علاقے میں مثبت تبدیلی کی وجہ بن سکتی ہے۔آپ نے ماحول سے محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں رحمت علی جعفر دوست کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے دوسو پودے موقع پر چیپس کے چیرمین کو عطیہ کی۔اس موقع پر ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل فدالکریم ،سکول کے بچے بچیاں (جو چیپس کے ممبر ہیں) بھی موجود تھے۔ بعد میں چیرمین رحمت علی جعفر دوست پولیس ہیڈ کوارٹر اپر جاکر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کے دفتر میں ان سے ملاقات کرکے عالمی شجرکاری مہم کے حوالے ان سے گفتگو کی اور اور پودے ان کو حوالہ کی ۔ تقریب میں ڈی پی او کے علاوه ایس پی انوسٹی گیشین ۔۔۔۔۔ ایس ڈی پی او ہیڈ کوارتر، ایس دی پی او موڑکھؤ ، تورکھو ،ایس ڈی پی او سرکل مستوج ،ایس ایچ او صاحباں اور پولیس فورس کے جوانان بھی موجود تھے۔ڈی پی او اپر وقار احمد خان نے رحمت علی جعفر دوست کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کی اور بچوں میں تخائف تقسیم کی۔ اس شجر کاری مہم میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اپرچترال کے ایس ڈی ایف او نذیر کی خصوصی تعاون بھی شامل رہی۔ CHEPS کے چئیرمین رخمت علی جعفر دوست نے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے ،سول سوسائٹیز ولنٹیرز، گرلز گائیڈز اور سماجی کارکنان سے درخواست کی کہ اس شجرکاری مہم میں حصہ لیکر اپنے اپنے دفتروں ،گھروں، ہوٹلوں اور ہاسٹلوں میں پودے لگا کر پاکستان کو سرسبز بنائے اور عالمی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Back to top button