اپر چترالخبریںسماجی

رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد

بونی (ذاکر ذخمی ) رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب علی امین گنڈا پور صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال منعقد ہوا۔ جس میں انتظامی افسران سمیت محکمہ خوراک اور اپر چترال کی تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی پر تفصیل سے بات چیت ہوئی جس کے بعد فیصلے کیے گئے کہ رمضان المبارک میں تاجر برادری عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے مکمل تعاون کرے گی اور مصنوعی گرانفروشی نہیں کی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف متحرک رہے گی اور مسلسل بازاروں کا معائنہ کرے گی جبکہ گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر دکانداروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
انہوں نے مذید کہا کہ رمضان المبارک میں سرکاری نرخ نامہ مرتب کی گئ اور اس پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Back to top button