اپر چترالپولوخبریںموڑکھو

موڑکھو وریجوں میں جاری دوروزہ جشن خزاں پولو ٹورنامنٹ اختتام پزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال مہماں خصوصی۔

موڑکھو(جمشیداحمد) ولیج کونسلز سطع پر وریجون میں جاری دو روزہ جشن خزاں پولو ٹورنامنٹ اپنے تمام تر رنگینوں کے ساتھ اتوار کے دن اختتام پزیر ہوا اخری دن کے مہماں خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدا الکریم تھے دیگر مہمانوں میں پولو ایسو سی ایشن اپر چترال کی طرف بشیرلال بونی، معروف شخصیت میکی سلطان روم ، انسپکٹر اکبر لال پرنسپل غلامی لال پولو پلیٸر مہترجو سکندر ،معروف شخصیت حسین زریں چارویلو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فاٸینل شاہی پولو کلب دراسن اور ہیڈکواٹر وریجون کے درمیاں کھیلا گیا انتہاٸی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہیڈکواٹر وریجون نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کر کے دوروزہ جشن خزاں پولو ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل اپنے نام کر لیا وریجون کے کھلاڑی فاروق انور مین اف دے میچ قرار پاۓ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ جنرل کونسلر وی سی گہت وریجون ظفر حسین شاہ نے مہمانوں کا شکریہ کیا علاقہ موڑکھو میں پولو کی فروع اور نوجوان پولو کھلاڑیوں کےحوالے سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ اس علاقے کی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے علاقے میں پولو گراونڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس علاقے کی نوجوان پولو جیسے روایتی کھیل کھیلنے سے محروم ہیں کٸ سال بعد اس علاقے کی نوجوانوں کی اپنی کوششوں سے علاقہ موڑکھو میں پولو کا رواج دوبارہ زندہ ہوتے ہوۓ نظر ارہے ہیں نوجوان گھوڑے پال کر پولو کھیل رہے ہیں اور مختلف ٹورنامنٹ میں حصہ لیکر علاقے کی نمایندہ گی کر رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں انہوں نے اس علاقے میں پولو کی فروع کے لیے انتظامیہ کی تعاون اور خصوصی توجہ کی ضرورت پر زور دیااور وریجون میں پولو گراونڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔یوتھ کونسلر ضیا الدین نے خطاب کرتے ہوۓ پولو جیسے روایتی کھیل کو دوبارہ موڑکھو میں زندہ کرنے اور نوجوانوں میں پولو کا شوق پیدا کرنے میں شہزادہ طاہرالملک کی کوشیشوں کی تعریف کی اور پولو گراونڈ کا مطالبہ کیا۔ پولو ایسو سی ایشن اپر چترال کی طرف سے معروف شخصیت بشیر لال نے کہا کہ پولو کی وجہ سے اپر چترال کو شہرت اور ترقی ملی ہے اور اپر چترال سے کٸی نامور کھلاڑی بڑے بڑے ایونٹ میں حصہ لیکر علاقے کی بہتر نما یندہ گی کر رہے جس سے اپر چترال کو شہرت ملی ہے ۔ معروف سماجی شخصیت حسین زریں چارویلو نے پولو کو موڑکھو اور تورکھو میں فروع دینے اور پولو ایسو سی ایسن قاٸم کرنے کی حوالے سے بات کی اس کے علاوہ مقرریں نے اہلیاں لوٹ دور کے معززیں کا پولو کھلاڑیوں کے ساتھ خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اخر میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدا الکریم نے خطاب کیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا اور علاقے میں پولو گراونڈ کی تعمیر کے سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔نظامت کی فراٸیض معروف سماجی شخصیت احسان الحق نے انجام دیں اخر میں ونر اور رنر اپ میں ٹرافیاں تقسیم کی۔

Advertisement
Back to top button