اپر چترالپولوخبریںکھیل

گلگت اسکاؤٹس پولو ٹورنامنٹ۔ کوشٹ کی ٹیم 6 کے مقابلے میں 9 گولوں سے کامیاب

گلگت ( نمائندہ چمرکھن کھیلوں کی خصوصی رپورٹ) گلگت سکاؤٹ کپ پولو ٹورنامنٹ 2021 کے تیسرے دن کوشٹ چترال نے گلگت سکاؤٹ (بی ) ٹیم کو 6 کے مقابلے میں 9 گولوں سے شکشت دے کر آج کامیچ جیت لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق گلگت سکاؤٹ کے زیر انتظام منعقدہ ٹورنامنٹ گلگت پولو کپ 2021 میں کل 8 پولو ٹیمیں حصہ نے حصہ لے رہی ہیں جس میں گلگت سکاؤٹ ( اے اور بی ) این ایل آئی ( اے اور بی) گلگت (پولیس )، گلگت ( واپڈا) چترال ( کوشٹ) اور قراقرم پولو کپ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ آج اس ٹورنمنٹ کا دوسرا دن تھا ۔ آج کا پہلا میجچ گلگت سکاؤٹ ” بی” اور چترال "کوشٹ” کے درمیان گلگت سکاؤٹ کے پولوگراونڈ واقع مناور میں 11 بجے شروع ہوا ۔ کھیل کے پہلے حصے میں دونوں ٹیموں کے درمیاں سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا اور گلگت سکاؤٹ کی ٹیم مسلسل حاوی رہی یوں کھیل کے پہلے حصے کے اختتام پر گلگت سکاوٹ کو 3 کے مقابلے میں 5 گولوں کی برتری حاصل رہی۔ جبکہ درمیانی وقفے کے دوران کھلاڑٰیوں نے ٹیم کپٹن شمیم احمد کی سرکردگی میں ایک نئی حکمت عملی بنائی اور کھیل کے دوسرے حصے میں یکے بعد دیگرے 6 مزید گول اسکور کر کے گلگت سکاؤٹ کی (بی ) ٹیم کو شکست دی ۔ چترال کے کھلاڑیوں میں شمیم احمد ( ٹیم کپٹن ) رضا خان ، معراج الدین ، نذیر احمد ، نسیم احمد اور عماد الدین شامل تھے جبکہ پولو کے نامور کھلاڑی اعظم صاحب نے دوران کھیل تمام کھلاڑیوں کی فنی راہنمائی کی ۔

ٹیم کپٹن شمیم نے ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گلگت سکاوٹ کے پاس اپنے گھوڑے تھے جو کہ عرصے سے اسی گراونڈ میں زیر مشق رہے تھے اور چترال کی ٹیم کے کھلاڑی تو لا جواب ہیں لیکن گھوڑے چترال سے گلگلت طویل سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے بہتر کار کردگی کے حامل نہیں تھے لیکن اس کے باوجود بھی کوشٹ اپر چترال کی ٹیم نے بہتر کار کردگی دکھائی ۔ انہوں نے اس کامیابی کو کھلاڑیوں کی آنتھک محنت اور قوم کی دعا قرار دی ۔

Advertisement
Back to top button