اپر چترالموڑکھو

موڑکھو تورکھو میں بجلی کی بندش اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہیڈکواٹر وریجون میں احتجاجی مظاہرہ انتظامیہ اوربجلی متعلقہ حکام کو دو دن کی ڈیڈ لاٸن دے دی گٸی۔

اپر چترال(جمشیداحمد)علاقہ موڑکھو اور تورکھو میں گزشتہ کٸی دنوں سے بجلی کی بندش اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف وریجون ڑاٸبہتی میں جمعہ کے دن احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کی جس کی صدارت مولانا ظاہر شاہ نے کی.مقررین نےمظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓکہا کہ چترال میں بجلی کے ہوتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران عوام کو افطاری، تراویح اور سحری کے وقت اندھیرے میں رکھے رکھنا قابل افسوس اور قابل مزمت ہے انہوں نے مزید کہا اس مسلے کو حل کرنا عوامی نمایندہ گان اور انتظامیہ کی زمہ داری ہے انہوں ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اپنے ماتحت زمہ داران اور بجلی حکام ریزیڈنٹ انجنیر اور دوسرے زمہ داران کو لیکر وریجون میں اکر عوام کو اس مسلے کے حوالے سے مطمٸن کرے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا جاۓ بصورت دیگر موڑکہو اور تورکھو کے عوام تورکھو 24 مارچ جلسے کے بعد ملکر مضبوط تحریک چلانے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ بجلی حکام نو منتخب نمایندہ گان اور انتظامیہ اپر چترال پر عاٸد ہوگی۔

Advertisement
Back to top button