اپر چترالخبریںسیاستموڑکھو

پاکستان مسلم لیگ(ن)تحصیل کابینہ کا اہم اجلاس اور انے والے عام انتخابات کےلیے بھرپور تیاری کا عزم۔

اپر چترال (جمشیداحمد)پاکستان مسلم لیگ تحصیل کابینہ تحصیل موڑکھو کا اہم اجلاس پیر کے دن پاکستان مسلم لیگ تحصیل موڑکھو صدر محمد اغظم لال کے رہاٸیش گاہ کوشٹ میں منعقد ہوٸی اجلاس کا مقصد اور ایجنڈا انے والے عام انتخابات کی تیاری اور پارٹی کی طرف سے نامزد امیدواروں کے حوالے سے باہمی مشاورت تھی۔ اجلاس کی صدارت سنیر ناٸیب صدر تحصیل موڑکھو سابق انسپکٹر گلاب حسین نے کی اجلاس میں تحصیل موڑکھو کابینہ کے تمام عہدراں پارٹی ذمہ داراں، کواڈینیٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس کا باقاعدہ اغاز رحمت اللہ کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل موڑکھو کے صدر محمد اغظم لال نے شرکا کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے خطاب میں پارٹی کو منظم کرنے اور انے والے انتخابات کی تیاری کے لیے لاٸحہ عمل تیار کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کا وفادار ہے اور قاٸد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف واحد سیاسی رہنما ہے جو کہ ملک اور قوم کی ترقی میں مخلص ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میاں محمد نواز شریف کی قیادت کو تسلیم کرتے ہیں اس لیے ہم بھی قدیم الایام سے اس پارٹی سے منسلک ہیں اور خدمت کرتے ہوۓ اۓ ہیں اور پارٹی کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی نشست کے لیے شہزادہ افتخارالدین ایک مستحق اور حقدار امیدوار ہے جس پر پاکستان مسلم لیگ تحصیل موڑکھو کی قیادت بھرپور اعتماد کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہزادہ افتخارالدین کے والد مخترم جناب شہزادہ محی الدین مرحوم کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اپر چترال میں تمام ترقیا تی پراجیکٹ شہزادہ محی الدین مرحوم کے دور اقتدار میں ہوٸی ہیں اور اس کا فرزند سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین بھی اپنے والد کے نقش و قدم پر چلتے ہوےلوٸر چترال اور اپر چترال کے لیے گران قدرخدمات انجام دی ہیں اور اپنے دور اقتدار میں بہت سے میگا پراجکٹ کی تکمیل کرواٸ ہے جس کی وجہ سے قوم انہیں قدر کی نیت سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے شہزادہ افتخار الدین کوموزون امیدوار قرار دیکر اعتماد کا اظہار کیا ۔اس کے علاوہ مقرریں ظفر حسین وریجون، محمد ایوب وریجون ،صادق اللہ کشم ،نزیرالدین تریچ، سراج لال سروحت ،شیر فراز بمباغ، منظور لال کوشٹ ،مس لال کوشٹ،اعجاز الرخمن کوشٹ، رفیق الدین زاٸینی موڑکھو، وی سی چیرمین موردیر ریاض احمد،عبدالباری تریچ، رحمت اللہ وریجون ،مبارک حسین وریجون اور دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ الیکشن کی بھر پور تیاری کرنے کا عزم کیا۔اور شہزادہ افتخارالدین پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیااور صوباٸی نشست کے لیے پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ ملنے والے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیااور دونوں امید واروں کو کامیاب کر نے کا عزم کیا اس کے علاوہ کٸی افراد بمباع کوشٹ بالا اور کوشٹ پاٸین اور دوسرے علاقوں سے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اخر میں صدر محفل پارٹی سنیٸر ناٸیب صدر تحصیل موڑکھو سابق انسپکٹر گلاب حسین نے خطاب کرتے ہوۓ انتخابات کے لیے مکمل تیاری کرنےاور الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرنے کا غزم کیا ۔نظامت کی فراٸیض جنرل سکرٹری موڑکھو محمد ایوب نے انجام دیں۔

Advertisement
Back to top button