اپر چترالخبریں

اپر چترال لیویز کی زبردست کاروائی۔

بھاری تعداد میں مردہ چکن تحویل سرکار کرکے تلف کردئے گئے۔

ذاکر زخمی

چمرکھن (بونی )

آج لیویز چیک پوسٹ شچر میں نائب صوبیدار شمس الرحمن کی سربراہی میں ایک فلائنگ کوچ زیر نمبری C-1780سے بھاری تعداد میں مردہ چکن اتار دئے۔

شچر چیک پوسٹ میں موجود لیویز فورس کی یہ دوسری بڑی کاروائی ہے۔
اس سے پہلے بھی انہوں نے بھاری تعداد میں مردہ چکن تحویل سرکار کرکے تلف کئے تھے۔اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے موقع پر پہنچ کر ضبط شدہ تمام مردہ چکن تحویل سرکار کرنے کے بعد اسےباقاعدہ طور پر تلف کیا۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوام کے ساتھ ناانصافی اور اخلاقی اصولوں کے منافی کاموں کو ہر صورت برداشت نہیں کرے گا۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ اس طرح کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی کاموں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Advertisement
Back to top button