اپر چترالکاروباری دنیا

اپر چترال میں گرانفروشوں اور ناقص اشیاء خوردونوش کے لین دین میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔

بونی (ذاکر زخمی) محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات یعنی، جنرل سٹورز، بیگریز،سبزی فروش، ہوٹل، ریسٹورنٹس،تندور اور قصاب خانوں کا دورہ کیا۔

صفائی کی ناقص صورتحال پر کچھ دکانداروں کو اخری وارننگ دے دی ۔ انہون نے کاروباری حضرات کو سرکاری نرخناموں کی پاسداری کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کے لین دین کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہون نے دکانداروں کو نرخنامے اپنے دکانوں کے اندر آویزان کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
Back to top button