اپر چترالخبریں

استارو روڈ کی عارضی کلیوں کو معاوضہ ادا نہ کرنے پر بونی احتجاجی دھرنا۔

 

ذاکر حسین زخمی

بیورو چیف چمرکھن اپر چترال

بونی (زاکر زخمی ) گزشتہ سرمااور برف باری کے موسم میں استارو متبادل روڈ کو بحال رکھنے اور ٹریفک کے نظام کو جاری رکھنے کے لیے استارو کے مقامی 6افراد کو ماہانہ اجرت  پر روڈ کو بحال رکھنے کی زمہ داری دی گئی تھی۔ابتدا میں انہیں چار مہینے کام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی بعد میں دو مہینے پورا ہونے پرانہیں بغیر کسی مغاوضہ دئیے فارع کردیے گیے۔دو مہینے گزرنے کے باوجود مغاوضہ نہ ملنے پر مذکورہ مزدور ایکسئن کے دفتر کے سامنے آج دھرنے پر بیٹھے رہے

اور تا حصول مغاوضہ دھرنے دینے پر بضد رہے ان کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں انتظامیہ،ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر کے کہنے پر دن رات ایک کرکے تورکھو روڈ بحال رکھا جس تمام تورکھو کے ڈرائیور اور مسافر بھی شاہد ہیں۔

لیکن آج تک ہمیں معاوضہ نہ دینا ظلم زیادتی کے مترادف ہے۔بعد وہاں موجود سابق وی سی ناظم شاگرام اور تحریک انصاف تورکھو موڑکھوکے صدر منہاج الدین،سابق یوتھ کونسلر یو سی واشیچ سمیع الدین و دیگر کی کوششوں سے اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عدنان کی دلچسپی سے مسلہ کا ایک تحریری معاہدہ کی رو سے تصفیہ ہوا۔

جس کے تحت پراجیکٹ منیجر انیس احمد نے تحریری طور پر یقین دلایا کہ مذکورہ مزدوروں کی مزدوری مبلع ایک لاکھ اسی ہزار روپے 28مئی بروز جمعہ ادا کی جائیگی۔اس یقین دہانی پر وقتی طورپر دھرنا ختم کرکے مزدور اپنے گھروں کو چلے گئے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button