اپر چترالخبریںسماجیمستوج

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے زیر نگرانی شندور ٹاپ سے برف ہٹانے کا کام جاری۔

  ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے ضروری مشینری شندور ٹاپ پہنچا کر برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا جس کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کر رہے ہیں۔

اے ڈی سی محمد عرفان الدین نے چمرکھن کو بتایا کہ فی الحال شندور ٹاپ پہ برف ہٹانے کا کام جاری ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد برف ہٹانے کا کام مکمل ہو۔

 

لیکن بھاری مشینری کی عدم دستیابی اور بھاری برف کی وجہ سے کام میں مشکلات کا سامنا ہے جس کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے اور امید ہے کہ این ایچ اے بروقت بھاری مشینری شندور پہنچا دے گی۔

   یاد رہے شندور ٹاپ پہ برف باری اور مسافروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے چمرکھن کی خبر پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے نوٹس لیا تھا

Advertisement
Back to top button