اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخبریں

چترال لیویز فورس اپر چترال کے متعدد نوجوانوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

بونی (ذاکر زخمی ) چترال لیویز فورس اپر چترال کے متعدد نوجوانوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال جناب محمد علی صاحب نے ترقی پانے والے اہکاروں میں ترقی کے بیجز لگادئیے۔۔

اس حوالے سے ایک پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے آفس کے صحن میں منقعد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج،دیگر انتظامی آفیسران، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دفتری اہلکاراں اور کثیر تعداد میں لیویز فورس اپر چترال کے نوجوانان نے شرکت کیں۔

ترقی پانے والے نوجوانوں کے نام اور ان کے موجودہ عہدے اس طرح ہیں۔۔ 1۔ عبدالرحمن صوبیدار۔ 2. شہاب الدین۔ نائب صوبیدار۔ 3. محمد نیاب۔۔ حوالدار۔ 4.برہان الدین نائیک 5 شمس الرحمن۔ لانس نائیک۔۔ 6.مجیدالحق۔ لانس نائیک۔ 7.محمد حسین۔ لانس نائیک۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے جوانوں سے خطاب کئے۔

 

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال نے اپنے خطاب میں جوانوں کے عزم اور سرحدات کی تحفظ میں ان کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا اور ان کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔ انہون نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیویز کے جوان قوم اور ان کے اثاثے ہیں اور قوم کے محافظوں کی نگہداشت بطور کمانڈنٹ ان کے بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بھی اپنے خطاب میں لیویز فورس کو ملک کا بہترین فورس قرار دیا۔ آخر میں پروگرام پاکستان ذندہ باد کے بلند بالا نعروں سے اپنے احتیتام کو پہنچا۔

Advertisement
Back to top button