اپر چترالخبریں

ریشن میں روڈ بلاک ایک ہفتے کے لئے موخر کرتے ہیں ۔ ٹھیکہ دار مغل باز

ریشن (نمائندہ چمرکھن ؛ شہزاد احمد )ریشن میں روڈ بلاک ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا گیا ہے ۔متاثرین اور ٹھیکدار مغل باز صاحب نے ملکر کل مستوج روڈ ریشن کے مقام پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا
یہ خبر میڈیا میں آنے کے بعد این ایچ اے حکام اور ڈی سی اپر چترال محمد علی صاحب نے ان سے رابط کیا اور یقین دہانی کی اور سات دن کا وقت مانگا
ٹھیکدار مغل باز نے بتایا کے ہم اپر چترال کے عوام کی تکلیفِ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ این ایچ اے کو سات دن وقت دیے دیا ہے آگر سات دن اندر اندر یقین دہانی کے باوجود ہمارے مطالبات حل نہیں ہوے تو پھر ہم اس اقدام۔ کو اٹھائے پر مجبور ہو جائینگے
ٹھیکدار مغل باز صاحب کے میڈیا اور اپر چترال کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا میڈیا میں خبر آنے کے بعد ہمارے ساتھ جو ہمدردی کا اظہار کیا اس کے لیے ہم اپر چترال مغزز عوام کے مشکور ہیں

Advertisement
Back to top button