اپر چترالخبریںسماجی

ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں۔

بونی (ذاکر زخمی )صوبائی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے گاؤں اوی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوی میں کیا گیا۔

اس کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان صاحب، لائن ڈیپارٹمنٹس سربراہان، این،جی،اوز کے سربراہان، چیرمین تحصیل کونسل مستوج، عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

عوام کی جانب سے مسائل کے انبار لگا دیے گئے۔ 

ڈپٹی کمشنر جناب منظور احمد افریدی صاحب کی سربراہی میں اکثر مسائل موقع پر حل کردیے گئے اور بعض حل طلب مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر صاحب نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو احکامات صادر کئے۔ 

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اوران کے ہمراہ آئے ہوئے متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان کو علاقہ اوی میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ان کے مسائل سننے اور ان کے حل کی یقین دیہانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کئے۔

Advertisement
Back to top button