اپر چترالتاریخ اور ادبخبریں

جشن عید میلادالنبی کے مناسبت سے بونی میں نعت خوانی کا انعقاد۔

بونی (ذاکر زخمی ) جشن میلادالنبی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور انجمن ترقی کھوار کے زیر نگرانی نیشنل بینک اف پاکستان بونی برانچ کی تعاون سے ایک نعتیہ مخفل مشاعرہ جونیپر ہوٹل بونی کے ہال میں منعقد ہوا۔ صدارت منیجر نیشنل امجد علی ثانی نے جبکه مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز اور اعزازی مہمان سابق تحصیل نائب ناظم فخرالدین تھے۔

 

پروگرام کی نظامت نوجوان شاعر ادیب عبداللہ شہاب نے کی قاری مجیب رحمٰن کی تلاوت کلام پاک سے مخفل کا آغاز کیا گیا۔ مخفل میں معروف نعت خوانوں اور شعرا کرام کی کثیرتعداد ہدیہ عقیدت بحضور سرور کائنات پیش کرکے داد تحسین حاصل کی۔اس بابرکت مخفل میں معززین علاقہ بڑی ذوق و شوق سے حصہ لیا۔مشاعرے کے آخر میں مقررین کھوار ادب و ثقافت کی ترقی اور امن و امان کے حوالے شعرا و ادبا کی کردار کو سراہا ۔

انجمن ترقی کھوار کی جانب سے ذاکر زخمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منیجر امجد علی ثانی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ اپ قومی بینک کی بہتر نمائندگی کرتے ہوئے ہر مثبت کام میں پیش پیش ہیں۔

اور ساتھ اس بابرکت پروگرام کی انعقاد کو ممکن بنایا۔صدر محفل امجد علی ثانی اپنے صدارتی خطاب میں مختصر وقت میں شاندار پروگرام کی انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اور ائیندہ اس طرح کی پروگرامات کی انعقاد میں اپنی بھر پور تعاون کا اظہار فرمایا۔

مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تورکھو موڑکھؤ رب نواز پروگرام کو سراہتے ہوئے ایڈمنسٹریش کی طرف سے کل چترال مشاعرہ کرانے کا اعلان کیا اس طرح یہ بابرکت مخفل اختیتام پذیر ہوا۔

Advertisement
Back to top button