اپر چترالخبریںکھیل

وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے اپر چترال میں نیشنل پیراگلائیڈنگ چمپیئن شپ کے رنگارنگ تقریب کا افتتاح کیا۔

اپر چترال (افگن رضا) خیبر پختونخوا محکمہ سیاحت ، نیشنل پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے اشتراک سے زانی پاس میں  نیشنل پیراگلائڈنگ چمپیئن شپ شروع ہوگیا ۔ نیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 72 پیرا گلائیڈرز حصہ لے رہے ہیں۔  وفاقی وزیر عمر ایوب خان زانی پاس سے خود پیراگلائڈنگ کرکے نیشنل چمپیئن شپ کا باقاعدہ طور افتتاح کیا۔ 

 

آج کے افتتاحی دن 28 پیرا گلائڈز زنی پاس (4000) میٹر بلندی سے اڑان بھر کر قاقلشٹ میں لینڈنگ کیے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب خان زانی لینڈنگ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیراگلانڈنگ کی دنیا میں زنی پاس کو بہترین جگہ جانا جاتا ہے۔ یہ وہی جگہ یہاں بریڈ سنٹڈنس نے اڑان بھر کر 400 کلومیٹر فضائی سفر طے کرنے کے بعد ہنزہ میں لینڈ کیا تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا تقریب کا مقصد ایڈونچر ، ثقافت اور ذمہ دارانہ سیاحت کے پہلوؤں پر توجہ کے ساتھ اپر چترال کو ایک سیاح کی منزل کے طور پر فروغ دینا ہے۔ 

ایڈونچر سیاحت اپر چترال میں سیاحت کے شعبے کی مجموعی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ وزارت سیاحت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف ترجیحاتی سرگرمیاں شروع کی ہیں اور ان سرگرمیوں کا اہم مقصد سیاحت کی منزل کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور اپر چترال جیسے ترجیحی علاقوں پر توجہ دینے کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ 

واضح رہے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی انتھک کاوشوں کی بدولت اپر چترال میں اپنی نوعیت کا لاثانی ایونٹ پیراگلائیڈنگ چمپئن شپ کا اہتمام ممکن ہوگیا۔ 

اس چمپین شپ میں اپنی مہارت کا لوہا منوانے کے ملک نامور پائلٹس حصہ لے رہے ہیں۔ 

اس شاندار پروگرام میں وفاقی وزیر عمر ایوب کے علاؤہ صوبائی وزیر برائے ذکواۃ و عشر انور زیب خان ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور معززین نے شرکت کیں۔

Advertisement
Back to top button