اپر چترالپولوچترالیوں کی کامیابیکھیلمستوج

یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی شہزادہ اسکندر الملک کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ملکی اور غیر ملکی( 126) شخصیات کو یوم پاکستان 2022 میں سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کار ہائے نمایاں انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ 

چترال کے قابل فخر سپوت کھیلوں کا بادشاہ بادشاہوں کا کھیل کے بے تاج بادشاہ چترال پولو ایسوسی ایشن کی صدر شہزادہ اسکندر الملک کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لئے نامزد کیا ہے۔ 

واضح رہے شہزادہ اسکندر الملک گزشتہ چار دہائیوں سے چترال پولو ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے شندور پولو گراؤنڈ میں پولو کھیل رہے ہیں ۔ موجودہ وقت میں فری اسٹائل پولو کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں ۔

فری اسٹائل پولو میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ میچ جتنے کا اعزاز بھی شہزادہ اسکندر الملک کے پاس ہیں ۔

چمرکھن ڈاٹ کام شہزادہ اسکندر الملک کو صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button