اپر چترالخبریں

آغا خان ایجینسی فار حابیٹاٹ کی جانب سے بونی میں ڈی آر آر (ڈیزاسٹر رسک ریڈکش) ڈے کے سلسے میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

بونی (نمائندہ ؛ چمرکھن )آغا خان ایجینسی فار حابیٹاٹ کی طرف سے ڈی آر آر ڈے کے سلسلے میں اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اسٹیج سیکرٹری ولی محمد یفتالی تھے جبکہ آر پی ایم نے آغا خان ایجینسی فار ہیبیٹٹ کے کاموں سے متعلق ناظرین محفل کو آگاہ کیا اور ان کو سیشن میں خوش آمدید کہا ۔ جبکہ جاوید احمد نے شیک آؤٹ ڈرل اور زلزلے سے بچاؤ کے متعلق مختلف اقدامات سے تمام شرکا محفل کو بریفننگ دے دی۔

جیو لوجسٹ صلاح الدیں نے افات سے متعلق پیشگی اطلاع دینے کے نظام (EWS) پر پریزینٹیشین دیا۔
سیمنار میں اسماعیلی کونسل کے پریذیڈنٹ امتیاز عالم نے گفتگو کی اور کہا کہ آغا خان ایجینسی فار حابیٹاٹ اور حکومت کو ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے کی پیش کش کی۔
تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے آغا خان ایجینسی فارحابیٹاٹ کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سیلاب کے دوران آغا خان ایجینسی فار حابیٹاٹ نے سب سے پہلے سیلاب متاثرین کی مدد کی اور سب سے موقع پر پہنچ کر ان کو فسٹ ایڈ اور دیگر سازو سامان مہیا کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا الکریم نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اے کے ڈی این اور آغا خان ایجینسی فار حابیٹاٹ کے مشکور ہے کہ وہ وقت وقت کے ساتھ حکومت کو مختلف اوقات میں مدد دیتے آرہے ہیں، حالیہ سیلابی صورتحال ہو یا ترقیاتی پروگرام ادارے نے اپنے وسائل اور دیگر طریقے سے حکومت کا ساتھ دیا، جس پر ہم آکا کے شکر گزار ہیں۔ اور ہم مستقبل میں بھی یہی باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہیں۔

سیمنار میں اے کے آر ایس پی ، اے کے ای ایس پی اپر چترال، کے سربراہان کے علاوہ ریسکیو 1122 کے اہلکار, پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے انفارمیشن سیکرٹری افگں رضا، چیرمین چپس رحمت علی جعفر دوست، گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے پرسنپل محمد کریم ، ڈی ایس پی محی الدین و دیگر ڈپارٹمنٹ کے نمائندے اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ شریک تھے ۔

Advertisement
Back to top button