اپر چترالخبریںسماجی

یوم آزادی کے حوالے سے بونی میں تقریب ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔

بونی (ذاکر زخمی  بیورو چیف چمرکھن اپر چترال)14 اگست (یوم آزادی) کے حوالے سے گزشتہ دن ایک تقریب ڈپٹی کمشنر ہاؤس آپر چترال بونی میں منعقد ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی تقریب کے مہمانِ خصوصی جبکہ ایم پی اے مولانا ہدایات الرحمن صدر محفل تھے۔

 

ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ایم پی اے چترال نے پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کر دیا۔ اسکول بچے اور بچیاں نے سلامی پیش کی اور قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال ، ایم پی اے چترال ، دی پی او اپر ذوالفقار علی تنولی ، لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور چیپس کے چیئرمین رحمت علی جفعر دوست نے اس موقع پر گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے موٹر سائیکل ریلی میں شریک ہوئے جس کا انقعاد ٹریفک پولیس نے کیا تھا۔

ٹریفک پولیس کی سرپرستی پر پولیس اور مقامی لوگ اپنے ساتھ ایک ایک بوتل پانی رکھ کر قاقلشٹ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔ اور پودوں کو پانی دے دیا۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ 14 اگست ایک تجدید عہد کا دن ہے۔ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے تاکہ ہم پاکستان کو باکستان کے بڑوں کے وژن کے مطابق ایک عظیم ریاست بنانے کیلئے اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار احسن انداز میں ادا کریں گے ۔

چمرکھن سے چیپس کے چیئرمین ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال جشن آزادی کو گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے منانا بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا گرین پاکستان ڈے حوالے اگر ہم خود پودا نہیں لگا سکتے تو کم ازکم گرین پاکستان کے حوالے سے لگائے گئے پودوں پانی دے دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاکستان ڈے کے حوالے سے قاقلشٹ میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال , ایم پی اے چترال ، ڈی پی او اپر چترال اور دیگر افسران نے پودا لگائے۔ اور انہوں نے قاقلشٹ میں لگائے گئے اپنے پودوں کو پانی دینے کا عہد کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button