اپر چترالخبریںسماجیمستوج

اپرچترال کھیل اورثفافتی میلہ میں محکمہ وائلڈ لائف اور سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی مشترکہ طور پر عوامی آگہی پھیلانے کے لئے جامع پروگرام

چترال (بشیرحسین آزاد) ضلع اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی میں 21سے25مئی تک جاری رہنے والی کھیل اورثفافتی میلہ میں محکمہ وائلڈ لائف اور سنو لیپرڈ فاونڈیشن نے مشترکہ طور پر حیاتیاتی تنوع کی بقاء اور تحفظ کی اہمیت کے سلسلے میں عوامی آگہی پھیلانے کے لئے جامع پروگرام ترتیب دی اورمیلہ میں شریک ہونے والے ہزاروں افراد تک مختلف میڈیم بروئے کار لاتے ہوئے پیغام پہنچائی۔ حیاتیاتی تنوع کے بارے میں عوامی آگہی کے لئے میلے کے اسپورٹس گراونڈ میں بینرز لگانے، عوامی کیمپ لگاکر عوام تک براہ راست پیغامات کی منتقلی کے علاوہ لاوڈ اسپیکر پر وقفے وقفے پر اعلانات کرانے کے علاوہ میلہ کے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں متعلقہ لٹریچر بھی تقسم کئے گئے۔میلے میں مقامی ماحولیاتی تنظیم چیپس نے پولو گراونڈ کی صفائی کا عملی مظاہر ہ اورگروانڈ کو کوڑا کرکٹ سے پاک کیا۔

سنولیپرڈ فاونڈیشن کے زیر اہتمام بونی کے ایرا پبلک سکول میں منائی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے حیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا جس میں ماہرین ماحولیات اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں سمیت طلباء طالبات نے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرد اور معاشرہ کے طور پرانفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس،ڈی سی اپر چترال اور ڈی پی نے گراونڈ میں علامتی واک میں حصہ جبکہ بونی بازار میں ایک آگہی واک بھی نکالاگیا جس میں اے سی اپر چترال شاہ عدنان،تحصیل ناظم مستوج سردار حاکیم،ار پی ایم۔سنولیپرڈ چترال جمیل اللہ وبڑی تعدادمیں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنےوالوں نے شرکت ہے۔

۔ وائلڈ لائف کے رینج افیسر منیر احمد، سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال کے ریجنل ہیڈ جمیع اللہ شیرازی، فخر الاسلام اور سراج خان نےمہمانوں میں متعلقہ لیٹریچر تقسیم کیے گئےاورسنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے مہمانوں کو شیلڈ پیش کئے گئے۔

Advertisement
Back to top button