نیا اضافہ

اپر چترال منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب ۔

بونی (ذاکر زخمی ) اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تحصیل میونسپل انتظامیہ مستوج/موڑکہو/تورکہو کے زیر اہتمام نومنتخب چیرمین تحصیل کونسل،ویلج کونسل اور جنرل کونسلرز کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب منظور احمد افریدی نے تحصیل کونسل مستوج اور موڑکہو/تورکہو کے نومنتخب چیرمین سے حلف لئے، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ویلج کونسل کے چیرمین سے حلف لئے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپر چترال عرفان نے نومنتخب جنرل کونسلرز سے حلف لئے۔

بلدیاتی انتخابات فیز II جو 31مارچ کو خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں منعقد ہوئی تھی اس کے نتیجے میں منتخب تحصیل چیرمین ،وی سی چیرمین ،جنرل،یوتھ،کسان اور خواتین کونسلرز کی حلف برداری کی تقریب آج بونی میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل چیرمین مستوج ،تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو 38 وی سی چیرمین ،39وی سی کے جنرل،کسان،یوتھ اور خواتین کونسلرز شرکت کی۔

اس میں وی سی بروغل سے چیرمین کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوپایا ہے جہاں تمام کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپر چترال ایک نوزائیدہ ضلع ہے جس کی تعمیر و ترقی میں نومنتخب بلدیاتی اراکین کا کردار اہم ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مذید کہا کہ بیوروکریسی اور پولیٹیکل فیگرز دونوں مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل سطح پر فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔موقع پر تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے کہا کہ عوام جس تواقعات کے ساتھ ہمیں جس حیثیت سے بھی منتخب کیے ہیں ان کے تواقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرینگے اور عوام کو مایوس نہیں کرینگے انہوں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں سے کہا کہ منتخب نمائیندوں کے ساتھ بہتر روابطہ رکھ کر عوام کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کریں۔

تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین نے کہا کہ بلدیاتی نمائیندوں کو با اثر اور خود مختار طریقے سے عوام کو خدمت کرنے کا موقعہ ملنا چاہیےاس مقصد کے حصول کے لیے جلد وزیر اعلی سے ملاقات کرکے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائیگی کہ عوام جس تواقع سے بلدیاتی نمائندے منتخب کرچکے ہیں ان کے تواقعات کے مطابق ان کی خدمت ہو وہ تب ممکن ہوگا جب بلدیاتی نمائیندے ازاد اور خود مختار ہو۔ حلف برداری کی تقریب میں علاقے کے معززین کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Advertisement
Back to top button