اپر چترالخبریںکاروباری دنیا

محدود وسائل کے باوجود ٹی ایم اے مستوج قابل تحسین کردار ادا کر رہا ہے۔ تاجر حضرات بھی ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں کردار ادا کر یں۔صدر بازار بونی رحیم خان

صدر بازار یونین بونی اپر چترال اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ٹی ایم او مستوج بونی بازار ایریا میں صفائی کے نظام کو درست رکھنے میں محدود وسائل کے باوجود تسلی بخش کردار ادا کر رہا ہے اس لیے وہ خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ بونی بازار میں روزانہ کی بنیاد پر کچرے اور کوڑا کرکٹ جمع ہوتے ہیں انہیں اگر ایک دن نہ اٹھایا جائے تو بازار گندگی کی ڈھیر میں تبدیل ہوسکتا ہے صدر بازار تاجر برادری سے درخواست کی ہے کہ زمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنے حصے کا کام کریں تو ٹی ایم اے اسٹاف کے لیے اسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ کچرے وغیرہ کوڑا دان رکھ کر اس میں ڈالیے اور عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔بونی بازار کو صاف ستھرہ رکھنا نہ صرف ٹی ایم اے کی زمہ داری ہے بلکہ ہم سب کو اس میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

Advertisement
Back to top button