اپر چترالخبریںکاروباری دنیا

تجاریونین بونی اپر چترال کی وفد کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات۔

بونی (ذاکر زخمی ) آج تجار یونین بونی بازار اپر چترال کابینہ کی ایک وفد صدر بازار محمد شفیع کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محترم منظور احمد افریدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جو حال ہی میں اپر چترال تعینات ہوکر فرائض سنبھالے ہیں۔ملاقات میں صدربازار بونی نئی زمہ دریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش امدید کہا او بازار بونی کی صورت حال سے ڈی سی صاحب کو آگاہ کیا۔ ڈی سی اپر چترال نے وفد کی نیک خواہشات کی اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ بازار کے مسائل کے بارے تفصیلی گفتگو ہوگی جو حل طلب مسلے ہیں انہیں حل کیا جائیگا۔

اپ نے مزید کہا کہ غیر معیاری، مضر صحت ایشیا اور بیجا گرانفروشی کی عمل نا قابل قبول ہوگی ۔اس میں یونین کا بھی کردار بہت اہم ہے۔ آپ نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ بعد ٹورسٹ سیزن شروع ہورہی ہے اس دوران بڑے تعداد میں سیاح اپر چترال ائینگے جس سے تجارت کوفروع ملےگی۔ تا ہم اس موقع پر تجارت کے ساتھ علاقے کی مثبت چہرہ دیکھانے کی بھی ضرورت ہے۔تاکہ سیاح اطمینان کے ساتھ باربار اپر چترال کا رخ کریں۔

اس موقع اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان بھی موجود تھے جو بازار بونی کے بارے اطمینان کا اظہار کرتے کہا کہ بونی بازاربنسبت دوسرے بازاروں کے بہتر ہے اور معیاربھی تسلی بخش ہے ۔

Advertisement
Back to top button