اپر چترالخبریں

اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں آتشزدگی کے واقعے۔ 8 دکانیں جل کر خاکستر

اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی (راحو چنار ) میں صوبیدار (ر) عثمان نواز کے مارکیٹ میں آگ لگنے سے اٹھ دکانوں پر مشتمل مارکیٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ یہ ناخوشگوار واقعہ آج علی الصبح 4 بجے کے قریب پیش آیا ۔ 

جنرل سیکرٹری تجار یونین اپر چترال ذاکر زخمی چمرکھن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناخوشگوار واقعہ شارٹ سرکٹ یا کسی اور وجہ سے پیش آیا فلحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔  

انہوں مزید کہا آگ لگنے سے لوگوں کا کروڑوں روپے کے نقصانات ہوئے۔ مارکیٹ میں زیادہ تر لیڈیز شاپز اور کپٹروں کی دکانیں تھیں۔ آگ کے شعلوں نے پورے مارکیٹ کو اپنے تحویل لے لی ہے۔  

اطلاع ملتے ہی علاقے کے رضاکاروں اور تحصیل میونسپل کمیٹی کے فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ میں پہچنے جن کی کوششوں سے قریب کے گھر آگ کے شعلوں سے محفوظ رہے۔

  ذاکر زخمی صاحب نے مزید کہا کہ دکانوں کی تمام سامان 

آگ کی نذر ہو گئے ۔ جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصانات ہوئے ہیں۔ 

  انہوں نے کہا کہ مارکیٹ مالک اور دکانداروں کو مالی طور پر بہت نقصانات کیساتھ اور ذہنی طور پر انتہائی صدمے پہنچے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ ان کی دوبارہ بحالی کیلئے مالی تعاون کیا جائے ۔ اور واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button