چترالیوں کی کامیابیسماجی

چیپس چترال نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

چترال ہیریٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی کے وفد نے پیر کے روز وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی، ملک امین اسلم سے اہم ملاقات کی۔

چمرکھن (ویب ڈیسک): چترال ہیریٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی کے وفد نے پیر کے روز وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی، ملک امین اسلم سے اہم ملاقات کی۔ چیپس نے اس موقع پر اپنا سالانہ میگزین شائع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیپس کے بانی اور چئیرمین رحمت علی جعفر دوست اور ان کی ٹیم کے دیگر ممبران جن میں صبرینہ کرم، سجاد سنگل طارق حسن اور محمد اسماعیل شامل تھے، نے وفد کی صورت میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک آمین اسلم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چترال سمیت ملک بھر کو لاحق ماحولیاتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والے خطرات اور چیپس کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

چئرمین چیپس رحمت علی جعفر دوست نے ملک امین اسلم سے درخواست کی کہ چترال میں منعقد ہونے والے فیسٹولز کے موقع پر آتش بازی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ علاقہ اس کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل کا شکار ہونے سے بچ سکے۔ ملک امین اسلم نے اس امر پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر چیپس نے اپنا میگزین بھی لاونچ کردیا جو 5 جون کو شائع کیا جائے گا۔ چیپس 15 سال بعد پہلی بار اپنا میگزین شائع کرنے جا رہا ہے جس کے لئے اسی دن کا انتخاب کیا گیا ہے جب چیپس کی بنیاد 5 جون 2005 کو رکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ میگزین چیپس کے رضاکار افضل ولی بدخش کی ایک کاوش ہے جس میں سالانہ رپورٹ سمیت ماحولیاتی آگاہی اور چیپس کی جدوجہد کے حوالے سے مضامین وغیرہ شائع ہونگے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button