خبریںگلگت بلتستان

گلیشیرز اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ماحولیات کا الگ محکمہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید

گلگت (نمائندہ چمرکھن ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے یو این ڈی پی کی جانب سے گلاف پروجیکٹ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیرز اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ماحولیات کا الگ محکمہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے انوارنمنٹل ایکٹ جلد لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ جس رفتار سے گلیشیرز پگل رہے ہیں وہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ اور گلیشیرز کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ بے دریغ جنگلات کے کٹاؤ کے انتہائی منفی نتائج سامنے آرہے ہیں۔

حکومت گلگت بلتستان نے جنگلات کے تحفظ اور فروغ کیلئے محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کو واضع ہدایات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان ویژن کے تحت 10بلین ٹری سونامی اور حکومت گلگت بلتستان اپنے وسائل سے بھی جنگلات کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ پلاننگ کو ہدایت کی کہ گلیشیرز ایریا میں جنگلات کے فروغ، ڈیزاسٹر ایریاز کی نشاندہی،سلوپ سٹیبلائزیشن اور ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کو کم کرنے اور گلیشیرز کے تحفظ کیلئے 10سالہ پلان مرتب کریں۔

Advertisement
Back to top button