گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری جعلی ہے، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف

گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی جعلی ڈگری اس وقت میرے پاس ہے، یہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگری ہے، جس یونیورسٹی سے انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی اس یونیورسٹی کا عالمی سطح پر بڑا ایشو بنا ہوا ہے۔

گلگت (چمرکھن ؛ اسلام ٹائمز) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جی بی کی ڈگری جعلی ہے۔ میں حیراں ہوں انہوں نے یہ ڈگری کیسے لی۔ گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی جعلی ڈگری اس وقت میرے پاس ہے، یہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگری ہے،

جس یونیورسٹی سے انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی اس یونیورسٹی کا عالمی سطح پر بڑا ایشو بنا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ جعلی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائی جبکہ بار ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کیلئے بھی جعلی ڈگری استعمال کی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آچکی ہے، وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایک بھی ممبر موجود نہیں، اگر کوئی ہے تو سامنے آئے، اس لیے وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں وقت گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھچڑی پک چکی ہے، لاوا بھی پھٹ چکا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کیلئے کوئی امیدوار نہیں لایا گیا، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

Advertisement
Back to top button