اپر چترالٹیکنالوجیخبریںگلگت بلتستانمستوج

دنیا بھر کے ایک سو اسی ممالک کے پچیس سو پراجیکٹس میں اے کے آر ایس پی کے دیہی بجلی کے منصوبوں کو انرجی گلوب ایوارڈ نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دنیا بھر کے ایک سو اسی ممالک کے پچیس سو پراجیکٹس میں اے کے آر ایس پی کے دیہی بجلی کے منصوبوں کو انرجی گلوب ایوارڈ نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے چترال، خیبر پختونخواہ، پاکستان میں اپنے دیہی بجلی کے کامیاب اور پائیدار منصوبوں کے لیے انرجی گلوب نیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔انرجی گلوب نے گزشتہ چالیس سالوں سے حکومتوں اور کمپینوں کو پائیدار ماحولیاتی ترقی کی ترغیب دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال 180 ممالک کی جانب سے انرجی گلوب کو پائیدار ماحولیاتی ترقی کے 2,500 سے زائد منصوبے پیش کیے گئے تھے۔ان منصوبوں پہ مفصل غوروخوص کے بعد اے کے آر ایس پی کو اس کے دو ہائیڈرو پاور یونٹس، یارخون میں 800 کلوواٹ اور لاسپور 500 کلوواٹ کے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ دو یونٹس یارخون اور لاسپور کے 3000 گھرانوں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اے کے آر ایس پی کو اس سے قبل انتہائی جدید ترقیاتی منصوبے کے لیے باوقار ایشڈن ایوارڈ (Ashden Award) اور جاپان حکومت کے گلوبل ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

Advertisement
Back to top button