خبریںگلگت بلتستان

دنیور محمد آباد اور سلطان آباد کے عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری ۔ گریٹر واٹر سکیم کی شاندار کامیابی کے بعد واپس نے سلطان آباد اور دنیور کو سیوریج کا منصوبہ دے دیا۔

گلگت (نمائندہ خصوصی چمرکھن ؛ فریاد فدائی) گریٹر واٹر سکیم (سجو وئ ) کے منصوبے کی کامیاب تکمیل اور عوام الناس کی بھرپور شرکت کو دیکھتے ہوئے واسپ جیسے بہترین ادارے نے سوریج سسٹم دینے کا منصوبہ بنایا ہے، جمعرات کے روز واسپ کے اہم عہدیداروں اور سجو وئ کمیٹی کے معزز ممبران کے ساتھ سابق وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر اقبال کی سربراہی میں باقاعدہ پہلی مٹینگ ہوئی۔مٹینگ میں سیوریج سسٹم سے متعلق ابتدائی معاملات کو زیر غور لایا گیا، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ ابتدائی طور پہ ایک رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ادارے اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لئے ایک مضبوط کمیٹی کا قیام عمل میں لائے گی، شرکہ نے میڈیا کی وساطت سے دنیور،محمد آباد،اور سلطان آباد کے بھائی بہن جو فلاحی کام کو عبادت سمجھ کر اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سجو وئی کمیٹی جلد اس اہم نوعیت کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کاغذی کارروائی اور باہمی ہم آہنگی کے ضوابط کو طے کرے گی۔

Advertisement
Back to top button