خبریںگلگت بلتستانونٹر اسپورٹس

دنیائے کوہ پیمائی کا ایک اور روشن ستارہ غروب ہوگیا۔

اسکردو (نمائندہ ؛ چمرکھن) رواں سال دنیائے کوہ پیمائی کے تین روشن ستارے یکے بعد دیگرے ہمشہ کے لئے غروب ہوگئے ہیں۔ محمد علی سدپارہ اور لیٹل کریم کے بعد پہاڑوں کا ایک اور شیدائی علی رضا سدپارہ بھی 56 برس کی عمر میں  چل بسا۔ 

‎ علی رضا سدپارہ گزشتہ مہینے پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے جس کے وجہ سے وہ ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سالہ علی رضا 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے، انہوں نے 8ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔ علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔

 علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے اولڈینگ قبرستان میں ادا کی ادا کر دی گئی ۔ 

Advertisement
Back to top button