چترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

مڈائفری سے ڈپٹی ڈائریکٹر بننے تک کا ناقابلِ یقین سفر، چترال کی بیٹی کا بڑا اعزاز

تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا

ترے سامنے آسمان اور بھی ہیں

جی ہاں! یہ کہانی ہے اپر چترال سے تعلق رکھنے والی چترال کی ایک ہونہار بیٹی محترمہ حوا گل کی ہے جنھوں نے اپنی مسلسل محنت ، لگن،خود پریقین اور پختہ عزم کے ساتھ ایک نا ممکن کو ممکن بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں، حوا گل صاحبہ کا تعلق چرون سے ہے اور آپ معروف سماجی شخصیت مرحوم میر عضب خان کی دختر ہیں، آپ نے گورنمنٹ ہائی اسکول چرون سے 2002 میں میٹرک کرنے کے بعد سال 2004 میں اے کے یو کراچی سے مڈوائفری میں ڈپلومہ حاصل کیا، سال 2007 آنڈس ہسپتال کراچی میں ایوارڈ کے ساتھ نرسنگ کا ڈپلومہ حاصل کیا اسی طرح اپنی محنت کا سلسلہ جاری رکھتی ہوئی سال 2012 میں آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ میڈوائیفری کراچی سے بی ایس سی نرسنگ مختلف ایوارڈز کے لینے میں کامیاب قرار پائیں۔

محترمہ حوا گل صاحبہ کو یقین تھا کہ مسلسل محنت سے کسی بھی ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے لہٰذا سفرِ جدوجہد جاری رکھیں اور سال 2019 میں شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد سے نرسنگ میں ماسڑز کی ڈگری حاصل کی اور حال ہی میں اپنی سخت محنت سے بلاخر این سی ایس انسٹیوٹ آف سائنسز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر / پرنسپل نرسنگ تعینات ہوگئیں تھیں۔
این سی ایس انسٹیوٹ آف سائنسز اسلام آباد میں آپ نے اپنی قابلیت اور اہلیت کا لوہا منواتے ہوئے گزشتہ دن پرنسپل سے ڈپٹی ڈائریکٹر کی عہدے میں ترقی حاصل کر لی۔

کیرئیر کا آغاز مڈوائیفری سے کرنے والی اس بہادر بیٹی نے اپنا سفر جاری رکھا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھی اور آج سینکڑوں اعزازات کے ساتھ ایک اہم عہدے پر فائز ہوگئیں۔

یاد اپر چترال کی اس بہادر بیٹی 4 سال تک آغا خان ہسپتال کراچی اور بونی میڈیکل سنٹر بونی بحیثیت اسٹاف نرس خدمات انجام دے چکی ہیں۔

آپ 2014 نارتھ ویسٹ اسکول آف نرسنگ میں درس و تدریس کے معزز پیشے سے بطور لیکچرار منسلک ہوگئیں۔ پھر 2015 سے 2019 تک بطور لیکچرار شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد کے منسلک رہی ۔

نرسنگ کے شعبے آپ کی کئی مقاملے قومی اور بین الاقوامی جریدوں پر شائع ہوچکی ہیں۔
ماسٹرز میں مقالہ جات کا موضوع
"Level of emotional Intelligence with GPA in Undergraduate Students "
تھا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button