خبریںصحت

وزیراعظم پاکستان، کویت میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ہیلتھ ملازمین کے تنخواہوں کا مسئلہ حل کرے،  ناصر علی شاہ پریذیڈنٹ چترالی نرسز فورم

سید ناصر علی شاہ ، صدر چترالی نرسز فورم

حکومت پاکستان اور کویت حکومت کا آپس معاہدہ ہونے کے بعد ملک بھر سے ہیلتھ ملازمین کو کویت بھجوائے جا چکے ہیں اتنے سارے ملازمین کو بھجوانے کا مقصد کویتی عوام کی خدمت اور آپس میں دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا تھا اور بدلے میں اچھی تنخواہ کی ادائیگی بھی تھی۔۔

ہیلتھ ملازمین جن کے اندر نرسز بھی شامل ہیں کویت میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ان کے ساتھ ماہانہ تنخواہ کے معاہدے پر دستخط ہوئی تھی مگر افسوس ان ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہیں دی جارہی کبھی چار اور کبھی پانچ مہینے میں تنخواہیں دے رہے ہیں۔ ایک ایسے ملک جہاں تنخواہوں کے مطابق اشیاء خوردونوش مہنگی ہو اور تنخواہ نہ ملے پھر گزر بسر کیسے ہوسکتا ہے؟ 

اسی وجہ سے ملازمیں پرائے ملک میں قرض لینے پر مجبور ہیں۔

میری وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان ،داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب سے گزارش ہے کہ نرسز کے ماہانہ تنخواہوں کا مسئلہ حل کروائے اگر نہیں ہورہا تو لوگوں کے بچیوں کو زلیل کروائے بغیر واپس بلا کر خدمت کے مواقع فراہم کیا جائے

Advertisement
Back to top button