خبریںصحت

حکومت کا نرسز الائنس کیساتھ مذاکرات کامیاب ، مطالبات منظور، احتجاجی ختم۔ترجمان خیبر پختونخوا نرسز الائینس ناصر علی شاہ

 

ناصر علی شاہ

ترجمان نرسز الائنس خبیر پختونخوا

 حکومت کا خیبر پختونخواہ نرسز الائنس کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے,اور حکومت نے نرسز کے مطالبات منظور کرلی نرسز نے مطالبات کی منظورہ کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کردیا،

اس حوالے سے خیبر  پختونخوا نرسز الائنس کی ترجمان ناصر علی شاہ نے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی وزیر صحت اور ہیلتھ سیکٹری, ایڈیشنل ہیلتھ سیکٹری کے مشکور ہیں جنہوں نے نرسز کے 10 نکاتی مطالبات میں سے 9 منظور کئے خیبر پختونخواہ نرسز 30 مارچ کو پشاور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج شروع کئے اور احتجاج دھرنے میں بدل گیا تھا صوبے کے تمام ہاسپتالوں میں نرسز اپنے مطالبات کی منظوری کی وجہ ایمرجنسی کے علاؤہ تمام سروسز بند کی تھی انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد نرسز نے احتجاج ختم کردیا کی کل سے اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوگی.

 

دوران احتجاج کوریج پر خیبر پختونخواہ نرسز الائینس کی طرف سے تمام میڈیا کے شکر گزار ہیں آپ لوگوں کی بدولت ہمارے آواز ایوانوں تک پہنچ گئی جس کا دوبارہ شکریہ ادا کرتے ہیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button