اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہکورونا وائرسلاسپور

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کوویڈ کے دوران بہترین ڈیوٹی دینے پر نرسز میں ایوارڈ اور اسناد کی تقسیم

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کوڈ کے دوران بہترین ڈیوٹی دینے پر نرسز میں ایوارڈ اور اسناد کی تقسیم, چترال سے تعلق رکھنے قابل فخر نرسز شامل

 

پشاور (نمائندہ چمرکھن ؛ ناصر علی شاہ ) خیبر پختنخواہ کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ پشاور میں کورونا وائرس کے دوران بہتریں سروسز پیش   کرنے پر نرسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا. 


نرسنگ ڈائریکٹر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر صبیہ خانم نے نرسز میں ایوارڈ تقسیم کی اور نرسز کی خدمات کو سراہا. اپ نے نرسز کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نرسز ہی ہیں جنہوں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے لبیک کہا اور مشکل سے مشکل وقت میں مریضوں کو اکیلا نہیں چھوڑا.


چترال سے تعلق رکھنے والے نرسز بھی ایمانداری اور خلوص دل سے کام کرتے ہوئے بہتریں نرسز میں شامل کئے گئے اور داد کیساتھ ایوارڈ اور اسناد حاصل   کئے.

چترال کے ان قابل فخر بیٹیوں میں لطیفہ بی بی ولد پینین خان گرم چشمہ چترال, غزالہ بی بی ولد عبدل محمد گرم چشمہ ایژ چترال, شبانہ پروین ولد شیر گلاب لاسپور چترال, تسلیم بی بی ولد میر والی خان چنار مستوج, مدینہ سین لشٹ چترال, شمینہ انجم ولد گل محمد لاسپور چترال اور شیلا بیگکی ( سی سی این امریکہ میں سیلکشن بھی ہوئی ہے) شامل ہیں.

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button