اپر چترالخبریں

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور قاقلشٹ کمیٹی کے باہمی تعاون سے 4دنوں سے جاری جشن قاقلشٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختیتام پذیر ۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور قاقلشٹ کمیٹی کے باہمی تعاون سے 4دنوں سے جاری جشن قاقلشٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختیتام پذیر ۔ایونٹ میں مختلف قسم کے روایتی اور ثقافتی کھیل اپنے رنگ جمائیں۔

ایونٹ کے اختیتامی دن کے مہمان خصوصی محترمہ ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا تھی جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عرفان الدین ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال اور دیگر معزز مہمانان گرامی شامل تھے۔

ڈپٹی سپیکر صاحبہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال ،قاقلشٹ کمیٹی، لوکل پولیس، لیویز فورس اور دوسرے تمام سٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔

اپر چترال میں مشہور و معروف کھیل فٹ بال کا فائنل ہیڈ کوارٹر بونی اور افغان کالونی پشاور کے درمیان کھیلا گیا۔ افغان کالونی پشاور نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔

اخر میں ڈپٹی سپیکر صاحبہ اور دیگر مہمانوں نے جتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Advertisement
Back to top button