اپر چترالخبریں

ضلعی انتظامیہ اپر چترال ،ایگریکلچر ایکسٹینشن اپر چترال اور ڈسٹرکٹ یوتھ افس اپر چترال کے مشترکہ تعاون سے محکمہ زراعت افس بونی میں مختلف تنوع کے پھلوں کا ایک روزہ نمائشی سمینار منعقد

بونی (ذاکر زخمی ) ضلعی انتظامیہ چترال اپر ،ایگریکلچر ایکسٹینشن اپر چترال اور ڈسٹرکٹ یوتھ افس اپر چترال کے مشترکہ تعاون سے محکمہ زراعت افس بونی میں مختلف تنوع کے پھلوں کا ایک روزہ نمائشی سمینار منعقد ہوا۔
اس سمینار میں محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، سب ڈویژنل پولیس افیسر مستوج ، چیرمین تحصیل کونسل مستوج ، ڈائریکٹر محکمہ زراعت اپر چترال ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، این،جی،اوز کے سربراہان اور کثیر تعداد میں زراعت سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال کے ہمراہ اج کے ایک روزہ نمائشی سمینار کا افتتاح کیا۔اج کے اس ایک روزہ نمائشی سمینار کا مقصد علاقے میں باغبانی اور زراعت کے شعبےکو فروع دینا اور لوگوں کو زراعت اور باغبانی کی طرف راغب کرنا تھا۔ لوگوں نے نمائش میں پیش کئے گئے مختلف نوع کے پر ذائقہ پھلوں اور ان کے معیار سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ اج کا یہ سمینار نہ صرف پھلوں کی نمائش کی حد تک محدود تھی بلکہ یہ اپس میں knowledge sharing کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی تھا۔ اس سمینار سے کسان طبقہ، باغبانی سے منسلک افراد اور عام پبلک نے مختلف قسم کے پھلوں سے واقفیت حاصل کی اور ساتھ ساتھ کاشت کاری کے مختلف تیکنیک سے شناسائی حاصل کی۔اس سمینار میں یہ فیصلہ ہوا کہ اج کے بعد اپر چترال میں مختلف قسم کے فروٹس کا باقاعدہ منڈی کھول دیا جائے گا جہاں پر بولی دی جائے گی اور لوگ اپنے اپنے فروٹ پروڈکٹس منڈی لائیں گے تاکہ باغبانی سے وابستہ لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ فائدہ حاصل ہوا۔ اج کے بعد کسی بھی شخض کو براہ راست دوسرے ضلعوں میں لیجاکر فروٹ بھیجنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ سارے فروٹس باقاعدہ منڈی کے زریعے نیچے ضلعوں کوٹرانسپورٹ کی جائےگی۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے باغبانی اور زراعت کو فروغ دینے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے پر محکمہ زراعت اور محکمہ یوتھ کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Back to top button