اپر چترالخبریں

معرف سیاسی و سماجی شخصیت رضیت باللہ نے پشاور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کا درخواست جمع

پشاور (چمرکھن ) چترال کے معروف و سماجی شخصیت رضیت باللہ نے بزریعہ شیر حیدر خان ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کے توسط سے پشاور ہائیکورٹ میں گیس پلانٹ کی تنصیب میں تاخیر اور عدم دلچسپی پر مرکزی و صوبائی حکومت کے خلاف توہین عدالت کا درخواست جمع کرا دیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 مارچ 2023 کو پشاور ھائی کورٹ کے دو رکنی بینچ پر مشتمل چیف جسٹس پشاور ھائی کورٹ کی سربراہی میں رضیت باللہ کے کیس بزریعہ شیر حیدر ایڈوکیٹ کا فیصلہ سناتے ہوۓ دروش ایون بروز سنگور چترال میں فوری طور گیس پلانٹ کے تنصیب کا حکم جاری کیا تھا جبکہ اس موقع وفاقی سیکٹری اینرجی اینڈ پاور نے ایک سال کے اندر اندر گیس پلانٹ کی تنصیبات کا کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے مطلوبہ وقت پورا ہونے اور کام شروع نہ کرنے پر وفاقی حکومت توہین عدالت کا مرتکب ہوا جس کے بنیاد پر ان کے خلاف درخواست دائر کر دیا گیا۔

Advertisement
Back to top button