اپر چترالتورکھوخبریںمستوج

معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ صاحب چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ۔۔

معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ صاحب چترال میں سیلاب متاثرین کی دادرسی اور انہیں امداد پہنچانے کے لئے کراچی سے ہنگامی طور پرچترال پہنچ چکے ہیں  قاری صاحب چترال پہنچ کر سب سے پہلے ضلع اپرچترال کے تحصیل مستوج کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کہوژاور بریپ کا دورہ کیا اور وہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی چونکہ وہاں امداد پہنچانے کے لئے راستے بند ہیں جیسے ہی راستے کھل جائینگے تو خشک راشن اناج اور ان کے مکانات کے لئے ٹین کے چادروں کا بھی انتظام کیاجائے گا

اس کے اگلے روز ضلع اپرچترال کے انتھائی دورافتاد اور پسماندہ گاؤں تریچ پختوری،، لولیمی،، اوچ کا دورہ کیااور سیلاب متاثرین کےپچاس گھرانوں میں ایک ایک بوری گندم تقسیم کیا

حضرت قاری صاحب نے اس گھر کا بھی معائنہ کیا جو ایک معزور شخص کے لئے قاری صاحب کے تعاون سے بنایا گیاہے جن کا گھر سیلاب برد ہوگیا تھا

اس سفر میں قاری صاحب کے ساتھ اپرچترال کے علماء کرام کا ایک وفد بھی شریک تھا جس میں مولانا محمد یوسف صاحب مولانا فیاض الدین صاحب مولانا فدا الرحمن صاحب مولانا قاضی سیف الدین صاحب مولانا عطاء الرحمن صاحب قاری معراج صاحب مولانا احسان الحق وفا شامل تھے

آ ج ضلع اپرچترال کے تحصیل تورکھو کہوت کے بالائی گاؤں شاریگرام اور گول جو کہ بالترتیب 15 اور 10 گھرانے پر مشتمل ہیں حالیہ مسلسل 15 دنوں کی شدید بارشوں کی وجہ سے تمام مکانات مکمل طور پر گر کر تباہ ہو گئے ہیں گاؤں کے تمام افراد کو گورنمنٹ پرائمری سکول منتقل کیا گیا ہے ان بے گھر ہونے والےخاندانوں کے لئے قاری صاحب کی طرف سے جیسے ہی راستے کھل جائینگے ان کو خشک راشن اوراناج مہیا کیا جائیگا اور ان کے مکانات کے لئے ٹین کی چادریں بھی فراہم کئے جائینگے

اسی طرح لوئر چترال کے گاؤں شیشی کوہ کے سیلاب متاثرین میں بھی جلد خشک راشن اوراناج تقسیم کیا جائیگا 

حضرت قاری فیض اللہ صاحب اس وقت چترال میں موجود ہیں اور تمام کاموں کی خود نگرانی کررہے ہیں

Advertisement
Back to top button