خبریں

قرآنی تعلیمات سے روگردانی امت مسلمہ کی پستی کا سبب ہے‘ ایم این اے عبداللطیف

اسلام آباد(چمرکھن) چترال سے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبداللطیف نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ کے زوال کا سبب قران پاک کی تعلیمات اور فلسفے پر عمل نہ کرنا ہے‘جب تک امت قران پاک پر غور و فکر کرتے رہی دنیا پر حکمرانی بھی امت مسلمہ کے پاس رہی۔آج دنیا ہمارے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر دنیا پر حکمرانی جب کہ ہم دنیا میں مظلوم قوم اور مسلسل پستی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ قران پر مکمل عمل نہ کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام اباد میں سید پیر ہارون گیلانی کی تنظیم ہدایت الہدیٰ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ مولانا شیرانی‘ عبداللہ گل اور پیر ہارون گیلانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ رکن قومی اسمبلی عبداللطیف نے کہا ہے کہ ہم علم کو دینی و دنیاوی علوم میں تقسیم کیا حالانکہ تمام علوم کا سرچشمہ ایک ہی ذات ہے‘ جب تک مسلمان کائنات پر تفکر اور تدبر کرنے کے لئے قرانی احکامات پر عمل پیرا رہے تو دنیا ان کے قدم چومتی رہی‘مسلمانوں نے دنیا پر حکمرانی کی‘ انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں عربی سمجھے بغیر سائنسی علوم کو سمجھنا ممکن نہیں تھا ہمارے سائنس دانوں کی وجہ سے یہ علوم دنیا میں پھیلے۔ آج یورپ میں ہمارے اکابرین کی کاوشوں پر تحقیق کر کے ترقی و خوشحالی کے دور کا دور دورہ ہے جبکہ ہم خواب غفلت میں پڑے رہے‘ علم کے میدان سمیت ہر چیز میں کمتر ہوتے جا رہے ہیں‘ نوبت اب یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ آج امت مسلمہ غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے‘

ہم قرانی تعلیمات پر عمل کرنے کی بجائے صرف قران کی تلاوت اور تبرک تک محدود کر دیا ہے ہمیں ا اس طریقہ زندگی سے نکل کر دوبارہ اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا اسی میں ہماری بقا ء مضمر ہے۔

Advertisement
Back to top button