اپر چترالخبریںکھیل

جشن قاقلشٹ 2024اپنے رنگارنگ پروگرامات اور دلچسپ مقابلوں کے ساتھ جاری ہے۔

اپر چترال( جمشیداحمد)جشن قاقلشٹ ٢٠٢٤ اپنے رنگا رنگ پروگرامات اور اور سنسانی خیز مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ قاقلشٹ سبزہ زار میں جاری ہے اج جشن کا دوسرا دن ہے اج کے دن مختلف کھیلوں فٹبال ولی بال اور کرکٹ کے مقابلے ہوے اج کے فٹ بال کا ایک سنسانی خیز اور دلچسپ میچ چترال پولیس اپر اور بونی کے درمیاں کھیلا گیا۔ اس میچ کے مہماں خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال محمد عتیق شاہ تھے ان کے ساتھ ایس ڈی پی او مستوج مولائی شاہ بھی موجود تھے دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں سے ہاتھ ملائی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی اس میچ کو چترال پولیس نے صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے کامیابی حاصل کی ڈپی او اپر چترال نے میچ دیکھا اور اپنے پولیس ٹیم کی کھلاڑیوں کی کامیابی پر مبارک باد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ دوسرا دلچسپ میچ موڑکھو ہالینڈر اور تورکھو کے درمیاں کھیلا گیا موڑکھو ہائی لینڈر نے پینلٹئ شوٹ سے کامیابی حاصل کر کے اج کا مقابلہ اپنے نام کر لیا اس میچ کے مہمان خصوصی سابق اسسٹنٹ کمشنر مستوج اسراراحمد تھے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائی اس طرح فٹ بال کے اٹھ میچز کھیلے گئے بارش کی وجہ سے ہولو میچوں کو بھی منسوح کیا گیا اگر موسم ساز گار رہی تو شیڈول کے مطابق کل کے میچیز بھی معمول کے مطابق کھیلے جائیں گے اس طرح پیراگلائڈنگ کا مقابلہ بھی جاری ہے اس میں چترال کے پیرا گلائڈر پائلٹ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس موقع پر پیراگلائیڈر پائلیٹ اور پیراگلائیڈر ایونٹ کنوئنر ظہئرالدین بابر نے اکیوریسی لینڈنگ کمپیٹشن کے حوالے سے بات کی اور انہون کہا اس مہارت کو اس سال جشن قاقلشٹ میں شامل کیا گیا ہے اور اس مقابلہ راونڈ کے تحت جاری ہے اور فائینل کے دن اس کا فائینل مقابلہ ہوگا۔۔بارش کےباوجود بھی ہزاروں شائقیں موجود تھے اور دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

Advertisement
Back to top button