اپر چترالخبریںصحت

اپر چترال میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا۔

محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بونی میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، ڈاکٹر ارشاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال، ڈاکٹر ولی ای،پی،ائی کوآرڈینیٹر اپر چترال اور دوسرے متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت 27نومبر 2023 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ، DSPہیڈکوارٹر اپر چترال، ای،پی،ائی کوآرڈینیٹر اپر چترال اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو انے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئےاپنے ممکنہ وسائل استعمال کرنے اور پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کو سہولیات کی فراہمی سمیت پولیس کی جانب سے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔ضلع اپر چترال میں انسداد پولیو مہم 27نومبر سے شروع ہوگا اور یکم دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ مہم کے دوران ضلع کی 15یونین کونسلز میں 5سال تک کی عمر کے کل 27148 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لئے کل 247ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے محکمہ صحت کو ضلع بھر کے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی Immunization کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ضلع بھر کے تمام بچوں کی Immunizationاور فنگر مارکنگ کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں پولیو مہم کی نگرانی اور immunization کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام والدین پر زور دیا کہ وہ مہم کے دوران اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ اپ کے بچے معزور ہونے سے بچ سکیں۔شکایات اور قیمتی آراء کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے کنٹرول نمبر 0943470355 پر کال کریں ۔

Advertisement
Back to top button