اپر چترالخبریں

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کا اپر چترال کے مختلف طبی مراکز کا دورہ

ذاکر محمد زخمی

بیورو چیف چمرکھن اپر چترال

 

بونی (ذاکر زخمی )  ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بیماروں کی عیادت کی اور ہیلتھ حکام کو بیماروں کی بہترین خدمات کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے عیدالفطر کی نماز ہیڈکوارٹر بونی میں ادا کرنے کے بعد مختلف صحت کے مراکز یعنی کیٹگری ڈی ہسپتال بونی، ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سنٹر بونی اور بونی میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا اور مختلف امراض میں مبتلا بیماروں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بیماروں سے ہسپتالوں سے ملنے والی سہولیات، خدمات اور علاج سے متعلق دریافت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سردار نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ ورکرز سے بھی ملے اور سب کو عید مبارکباد دی۔

انہوں    نے جملہ حکام کو بیماروں کی بہتر خدمت کرنے اور ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ مذید ڈپٹی کمشنر صاحب نے کورونا ضابطہ اخلاق پر ہرممکن عمل کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ انہون نے مذید کہا کہ جب تک جان ہے جہان ہے۔

لہذا اپنے اور اپنے عزیزواقارب کو اس جان لیوا بیماری سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی تاکید کی۔ بعد ازاں انہون نے لیویز ہیڈکوارٹر بونی کا بھی دورہ کیا اور لیویز اہلکاروں سے ملے اور عید مبارکبادی دی ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button