اپر چترالتورکھوخبریںلاسپورمستوجموڑکھو

سینیٹر فلک ناز چترالی کا دورہ چترال ، پارٹی قائدین اور کارکنان کے ساتھ ملاقات اور خطاب۔

مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے، دھڑے بندی سے گریز اور باہمی اتفاق و اتحاد سے پارٹی کو مظبوط بنانے کی ہدایت

   (نمائندہ چمرکھن) سینیٹر فلک ناز چترالی اپنے دورہ چترال کے دوسرے مرحلے میں آج اپر چترال کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بونی میں پارٹی قائدین اور کارکنان سے ملاقات کیں۔ اپر چترال کے دور دراز سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان ان کے استقبال کےلئے موجود تھے جن میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھیں۔ 

 کارکنان سے اپنے خطاب میں محترمہ فلک ناز چترالی نے شاندار استقبال کرنے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں سینیٹر صاحبہ نے پارٹی قیادت اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پارٹی کی مظبوطی کےلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا یہی پیغام لے کر آئی ہیں کہ چترال میں پارٹی کو مظبوط بنانا ہے، اپنے پارٹی منشور کا پرچار کرتے ہوئے اتفاق و یگانگت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنی ہے اور بلدیاتی انتخابات جیت کر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو تحفہ دینا ہے جنہوں نے چترال سے عام انتخابات اور گزشتہ بلدیاتی انتخابات ہارنے کے باوجود چترال کو اور چترال کے کارکنان کو عزت بخشتے ہوئے یہاں سے خصوصی نشست پر ایم پی ایز منتخب کروائے اور بعد ازاں ایک عام کارکن کو ٹکٹ دے کر ایوان بالا میں پہنچا دئے۔

   انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب پارٹی معاملات اور انتخابات کی تیاری میں خواتین ونگ کو اپنے ساتھ برابر شریک رکھنا ہے کیونکہ آئندہ انتخابات میں ہماری خواتین کا اہم کردار ہوگا۔

   انہوں نے حکومت کے فلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام جو دنیا میں چوتھے نمبر پہ ہے اس پہ ہمیں بجا طور پر فخر ہے اور یہ خان صاحب کے ریاست مدینہ کے تصور کی حقیقی عکاسی ہے۔جناب عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے فورم پر قومی لباس زیب تن کرکے جو خطاب کیا اس پر پورے پاکستان کو فخر ہے کہ ہمیں ایک ایسا وزیراعظم ملا ہے جو عالمی سطح پر ہماری ثقافت کا نمائندہ ہے۔ 

   سینیٹر فلک ناز چترالی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بتایا کہ کہ یہ تبدیلی ہی ہے جس کی بدولت آج بونی کے درمیان بہترین معیار کی پکی سڑک بن گئی ورنہ دو ایم پی ایز یہاں سے منتخب ہونے کے باوجود انہیں ایک انچ بھی سڑک تعمیر کرنے کی توفیق نہیں ہوئی تھی، اور بونی بزند روڈ پہ کام جاری ہے اور میں بذات خود اس سڑک پہ کام کے حوالے سے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

   محترمہ فلک ناز چترالی نے مذید کہا کہ وقت کی قلت کی وجہ سے وہ مستوج، یارخون اور تورکھو و موڑکھو نہیں جا سکتی جس کا ان کو افسوس ہے لیکن انشاء اللہ بہت جلد جب وہ دوبارہ چترال کے دورے پہ آئیں گی تو تمام اپر چترال کا تفصیلی دورہ کریں گی

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button