اپر چترالسماجیکاروباری دنیا

بازار یونین بونی کی وفد کا صدر روزگار علی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ان کے دفتر میں ملاقات ۔

بونی چوک تا کروئی جنالی روڈ کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار۔

بونی (ذاکر زخمی ) بونی چوک تا کروئی جنالی مین روڈ پر گزاشتہ سال تارکول بچھانے کے لیے سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے زیرِ نگرانی کام شروع ہو چکا تھا ۔ٹھیکیدار سب بیس اور بیس مکمل کرکے تارکول بچھانے کے مرحلے تک پہنچ کر مختلف مسائل سے دوچار ہو کر مزید کام کرنے سے قاصر رہا ہے اس میں ورک ڈان کےتحت بل کا پیمنٹ نہ ہونا اور اسفال پلانٹ کا علاقے میں غیر فعال ہونا سرِ فہرست مسلے ہیں۔ کام میں غیر ضروری تاخیرکے نتیجے بازا بونی کے تاجر اور آس پاس کے رہائشی شدید مشکلات سے دوچار اور گرد و غبار سے بری طرح متاثر ہیں ۔صبح سے شام تک گرد و غبار اٹھنے سے بازار میں اشیاء خورد و نوش،سبزی پھل وغیرہ یا تو ناقابلِ استعمال ہوتے ہیں یا انسانی صحت کے لیے نقصان رسان ہوتے ہیں۔ساتھ بازار کے تاجر حالات سے تنگ اگئے ہیں ان کے لیے اس گرد و غبار میں رہ کر صبح سے شام کرنا مشکل نہیں ناممکن ہوتا جارہا ہے ۔دوکان کے دیگر سامان بھی گرد و غبار پڑنے سے برے طرح متاثر ہیں۔ اس سلسلے آج بازار یونین کا ایک وفد صدر روزگار علی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے انھیں اپنی تشویش اور مشکلات سے آگاہ کی ۔ڈپٹی کمشنر اپر کو حالات کا بخوبی احساس ہے انہوں مسلے کی حساسیت کے پیش نظر موقع پر متعلقہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اس میں مشکلات پر تفصیل لیکر انہیں جلد از جلد کام شروع کرانے کی ہدایت کی ۔محکمے کا زمہ دار آفیسر ڈپٹی کمشنر اپر کو یقین دلایا کہ اس پر کام شروع کرنے کے لیے جلد از جلد ممکنہ وسائل ٹھیکدار کو فراہم کیےجائیگے ۔اور اسفال پلانٹ کو چالو کرانے کے لیے بندوبست کی جائیگی۔یاد رہے کام کی تاخیر میں مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا مسلہ ہے ٹھیکدار کا کہنا ہے جو بھی کام اس روڈ میں کیا ہے اس کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے تجار برادری متعلقہ محکمہ سے گزارش کرتی ہے کہ یہ روڈ نہ صرف بونی بازار کا ہے بلکہ یہ ہیڈ کوارٹر اپر چترال کا روڈ ہے اس لیے اس پر خصوصی توجہ دیکر تکمیل کے مرحلے تک پہنچانے میں خصوصی کردار ادا کرے۔

Advertisement
Back to top button