اپر چترالموڑکھو

اپر چترال: ضلعی انتظامیہ کے زیرِنگرانی 10 روزہ صفائی مہم کا آغاز۔

اپر چترال کے ضلعی انتظامیہ کے زیرِنگرانی 10 روزہ صفائی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ ا

اپر چترال(چمرکھن) اپر چترال کے ضلعی انتظامیہ کے زیرِنگرانی 10 روزہ صفائی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس مہم میں تحصیل میونسپل انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اور دوسرے رفاحی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر شاہ عدنان، اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے رب نواز خان، تحصیلدار مستوج اور TMA موڑکہو/تورکہو کے دفتری اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ موڑکہو کے حدود میں صفائی کے حوالے سے بھر پور مہم کا انعقاد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عوام الناس کو صفائی مہم کے حوالے سے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے پیغامات پہنچادیے۔انہون نے کہا کہ بطور مہذب شہری اپنے معاشرے کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا احلاقی فرض ہے۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ اس دس روزہ مہم کے دوران اپنے اپنے گھروں کے اردگرد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانہ لگائیں اور حکومت کے اس مشن کو اپنی منطقی انجام تک پہنچانے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کا ساتھ دیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صاف ستھرے ماحول سے صاف زندگی اور صاف زندگی سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button