اپر چترالخبریںلاسپورمستوج

مستوج میں اے سی اور تحصیل دار کی تعیناتی ضلعی انتظامی معاملات میں عوام کےلئے بننے والی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ کرے گی، احکامات جاری کرنے پر ڈی سی اپر چترال محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شہزادہ سکندر الملک

 

سابق تحصیل ناظم مستوج اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شہزادہ سکندر الملک نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی صاحب  کی جانب سے مستوج میں اے سی اور تحصیل دار کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کرنے پر ڈی سی اپر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستوج میں اے سی اور تحصیل دار موجود نہ ہونے کی وجہ سے مستوج لاسپور اور یارخون کے عوام شدید مشکلات کا شکار تھے.

انہوں نے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معمولی نوعیت کے انتظامی و دفتری امور کے سلسلے میں بھی بونی جانا پڑتا تھا۔ اس سلسلے میں کئی مرتبہ درخواستیں دی گئیں لیکن موجودہ ڈی سی جناب محمد علی نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری حالیہ درخواست کو درخواست سمجھا اور مستوج میں اے سی اور تحصیل دار کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔ جس پر میں اپنی جانب سے اور لاسپور، مستوج اور یارخون کے عوام کی جانب سے ان شکریہ ادا کرتا ہوں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button