اپر چترالخبریںخواتین کا صفحہ

خواتین کو با اختیار بنانے اور سیاسی عمل میں شراکت داری کو یقینی بنانےکے سلسلے بونی اپر میں تربیتی پروگرام کا انعقاد۔

بونی (ذاکر زخمی ) خواتین کو بااختیار بنانے اور سیاسی شراکت داری کے عمل کو یقینی بنانے کے سلسلے (WEPP-KP) پروجیکٹ کے ذریعے ایک تربیتی سیشن ، Cowater International نے محکمہ سوشل ویلفیئر KP کے تعاون سے بونی میں منعقد کیا ۔دو مرحلوں پر مشتمل اس پروگرام میں بونی اور قرب و جوار سے 100 سےزیادہ خواتین نے شرکت کی- اس پروگرام کے ذریعے پاکستان میں جمہوری عمل اور طریقوں میں خواتین کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا- ووٹ پولنگ، CNIC رجسٹریشن کے طریقہ کار، اور رسائی کے مسائل بھی زیرِ گفتگو رہی- ووٹنگ میں خواتین کی شمولیت اور انتخابی حقوق پر مقررین نے اظہار خیال کیے- خواتین کمیونٹی ممبران کو سیاسی عمل میں شرکت کی اہمیت کے بارےجامع طریقے سے سمجھایا گیا۔اس موقع پر ووٹ پولنگ کے عمل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے موک پولنگ مشق بھی کی گئی۔پروگرام میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نےخصوص طور پر شرکت کی- ڈی سی اپر چترال نے خواتین کی سیاسی شمولیت کے لیے wepp-kp کی کوششوں کو سراہا، انھوں نے مزید کہا کہ چترال میں خودکشی کا تناسب بہت زیادہ ہے اور اگر WEPP-KP کوئی بھی اسٹڈی ڈیزائن کر سکتا ہے جہاں ہم ڈیٹا اکٹھا کر سکتے ہیں اور اس کی وجوہات کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ جو خود کشی میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے. دیگر مقررین میں ڈی او سوشل ویلفر اپر چترال، فنانس لیڈ کاواٹر پاکستان، پروجیکٹ آفیسر WEPP-KP، اور ریسورس پرسن شامل تھے۔

Advertisement
Back to top button